وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وٹکوف اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے ساتھ علاقے کا دورہ کریں گے اور ’مزید خوراک کی فراہمی اور غزہ کے مقامی باشندوں سے ملنے کے منصوبے کو محفوظ بنائیں گے تاکہ سنگین زمینی صورتحال کے بارے میں درست حقائق سے متعلق آگاہی حاصل کی جا سکے۔‘
- حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر سے قبل 24 گھنٹوں کے دوران 111 فلسطینی ہلاک ہوئے جن میں سے 91 کی جان امداد کی تلاش کے دوران گئی۔
- فیصل آباد کیانسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عمر ایوب، زرتاج گل اورشبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزا سنا دی ہے جبکہفواد چوہدری اور زین قریشی بری کر دیے گئے۔
- اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں
- ایران سے تیل خریدنے پر امریکہ نے چھ انڈین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
- امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا الزام ہے کہ ان انڈین کمپنیوں نے کل 22 کروڑ سے زائد مالیت کی ایرانی پیٹرولیم درآمد کی ہیں
- حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی
24 گھنٹوں میں خوراک کی تلاش میں مصروف 91 فلسطینی ہلاک، امریکی سفیر آج غزہ کا دورہ کریں گے