اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

image
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی  کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

نالہ لائی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادارے نے عوام، خصوصاً نالہ لائی کے آس پاس رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور بارش یا ممکنہ طغیانی کی صورت میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں، بالخصوص

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں اور ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔ سب سے زیادہ بارش (خیبرپختونخوا) دیر میں 32 ملی میٹر، بہاولنگر (پنجاب) 28، نارووال 06، اٹک ، ساہیوال 01، کشمیر: مظفرآباد( ایئرپورٹ ،سٹی 02)، بار کھان (بلوچستان) میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین44 ،نوکنڈی 43، چلاس ،دادو اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow