بلوچستان میں پائلٹ انجن پر فائرنگ، جعفر ایکسپریس کی روانگی متاثر

image

بلوچستان میں ٹریک کی کلیئرنس کے لیے چلنے والے والے ریلوے پائلٹ انجن پر فائرنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی روانگی متاثر ہوئی ہے۔

واقعہ پیر کی صبح بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور کے قریب پہاڑی علاقے دوزان میں اس وقت پیش آیا جب وہ ٹنل 16 کے قریب تھا۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کو پانچ گولیاں لگیں تاہم ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پائلٹ انجن کو ٹرین کی روانگی سے قبل راستے کی کلیئرنس کے لیے چلایا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد انجن بحفاظت سٹیشن پر پہنچ گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں ٹرینوں پر پہلے بھی کئی بار حملے ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں ایک مسافر ٹرین کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جن کو بعدازاں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے ذریعے بازیاب کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US