“انٹرنیٹ پر لوگ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہماری شادی ہو چکی ہے۔ میں صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں اُن سے ملی تھی۔ مجھے ان سے معذرت کرنی چاہیے، شاید ان کے 2 یا 3 بچے ہوں، مجھے اُن کی ذاتی زندگی کا علم نہیں... لیکن یہ افواہ واقعی عجیب اور شرمندہ کرنے والی تھی۔"
بالی وُڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا، جو پاکستان میں "باہوبلی" کی شہزادی کے طور پر خاصی مقبول ہیں، ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت حیرت میں ڈال گئیں جب ان سے سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بات کی گئی۔
یوٹیوب چینل "The Lallantop" پر گفتگو کے دوران تمنا بھاٹیا نے اس افواہ پر کھل کر ردعمل دیا جس نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ یہ بات اس وقت پھیلنا شروع ہوئی جب ان کی اور عبدالرزاق کی ایک تقریب میں لی گئی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے موقع پر ایک ساتھ موجود تھے۔ تصویر کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید دونوں نے چپکے سے شادی کر لی ہے۔
تمنا بھاٹیا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ صرف ایک تصویر کو بنیاد بنا کر کیسے لوگ شادی جیسے بڑے تعلق کا تصور کر لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عبدالرزاق کو تقریب میں پہلی بار ملی تھیں اور اس کے بعد ان کی کوئی بات چیت یا ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عبدالرزاق سے معذرت کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک فیملی مین ہو سکتے ہیں اور ایسی افواہیں ان کی نجی زندگی پر اثر ڈال سکتی ہیں۔ تمنا نے آخر میں ہنستے ہوئے کہا کہ "انٹرنیٹ واقعی ایک دلچسپ جگہ ہے، جہاں کچھ بھی ممکن ہے۔ مذاق مذاق میں عبدالرزاق"
یہ انٹرویو دیکھ کر مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے، کچھ نے اسے سوشل میڈیا کی طاقت قرار دیا تو کچھ نے اسے بے بنیاد خبروں کا نتیجہ کہا۔ بہرحال، تمنا بھاٹیا نے صاف الفاظ میں اس افواہ کا پردہ چاک کر دیا ہے۔