دو ہفتے گزر گئے۔۔ دل اب بھی وہیں رکا ہے، دھرمیندر کی سالگرہ پر ہیما مالنی کا جذباتی پیغام

image

بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے شوہر اور سپر اسٹار دھرمیندر کی وفات کے بعد ان کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس نے مداحوں کو بھی آبدیدہ کر دیا۔

اداکارہ نے دو یادگار تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ دو ہفتے سے زیادہ گزر چکے ہیں جب آپ مجھے دل شکستہ چھوڑ کر چلے گئے۔ آہستہ آہستہ اپنے وجود کے ٹکڑے سمیٹ کر زندگی کو دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں یہ جانتے ہوئے کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہوں گے۔

ہیما مالنی نے کہا کہ ان کی زندگی کی خوبصورت یادیں کبھی مٹ نہیں سکتیں اور انہی لمحوں کو یاد کرنا انہیں سکون اور طاقت دیتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ساتھ گزارے وقت، محبت اور ہماری پیاری بیٹیوں کے لیے میں خدا کی شکر گزار ہوں۔ میری دعا ہے کہ جہاں بھی ہوں، خوش اور پرسکون ہوں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US