جو بھی میں کرتی ہوں، وائرل ہو جاتا ہے، ماہرہ خان کا نیلوفر کے سین پر ردعمل

image

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم "نیلوفر" کے وائرل کلپ کے حوالے سے اپنا ردعمل پیش کیا ہے۔ فلم میں ماہرہ خان بینائی سے محروم لڑکی کے کردار میں نظر آئیں جس میں ایک جذباتی سین میں نیلوفر روتے ہوئے خود کو مارنے لگتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ کلپ بے حد وائرل ہوا اور متعدد صارفین نے ماہرہ خان کی اداکاری پر تنقید بھی کی۔ اداکارہ نے اس کلپ کے تناظر میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ چاہے کچھ کروں یا نہ کروں، میرا ہر عمل وائرل ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھی اس سب سے تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ وہ تنقید کو برے انداز میں نہیں لیتی تاہم وائرل کلپس کے گرد ہونے والا شور شرابا انہیں کبھی کبھار ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلوفر ایک مشکل کردار تھا اور انہوں نے اسے پوری ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ نبھانے کی کوشش کی ہے تاکہ کردار کی گہرائی اور جذبات کو صحیح طور پر پیش کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US