دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے لیے وارننگ، معائنہ نہ کروایا تو بھاری نتائج بھگتنے پڑیں گے

image

حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا پاک ای پی اے سے منظور شدہ لیبارٹریوں میں معائنہ کروائیں اور سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ بغیر سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اسلام آباد کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نقصان دہ گیسوں کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں جو اسموگ کو بڑھاتی ہیں اور عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادارہ نے گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں سے دھواں مقررہ معیار کے مطابق نکلنا چاہیے اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کا معائنہ کروا کر ضروری سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US