وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں شراب کی فروخت سے متعلق اہم تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے پانچ ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی قانونی اجازت حاصل ہے۔
جواب میں مزید بتایا گیا کہ ان ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کے لیے ایل ٹو لائسنس جاری کیے گئے ہیں جس کی فیس 5 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ سالانہ تجدید لائسنس کی فیس 1 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ لائسنس زیادہ تر ان ہوٹلوں کو جاری کیے جاتے ہیں جہاں غیر ملکی سیاحوں اور سفارتی عملے کی آمد و رفت رہتی ہے اور اس کی نگرانی متعلقہ ادارے باقاعدگی سے کرتے ہیں۔