طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی جاری، تعداد 43 ہزار سے زائد ہوگئی

image

طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق گزشتہ روز پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈ رکھنے والے 505 افغان شہری رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس چلے گئے۔

حکام کے مطابق یکم اگست سے اب تک پی او آر کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی مجموعی تعداد 925 ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے مزید 58 افراد بھی اپنے وطن لوٹے۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طورخم کے راستے واپس جانے والوں میں وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جو بغیر کسی قانونی سفری دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے۔ گزشتہ روز ایسے 643 افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 43 ہزار 944 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US