سندھ اسمبلی : ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور

image

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

پارلیمانی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل 2025 بھی پیش کیا گیا اسے بھی متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتی ہے جج لگانے کا تو ہمیں مشکل ہوتی ہے، ہمارے پاس زیادہ آپشن ہونے چاہئیں جبکہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں 72 سال کےجج بھی لگے ہوتے ہیں جس سے مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US