پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر سائبر حملہ ناکام

image

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر ہیکرز کی جانب سے کیا گیا سائبر حملہ ناکام بنادیا گیا۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر نامعلوم ہیکرز نے حملہ کیا حملہ آوروں کا مقصد ممکنہ طور پر سسٹم ہیک کرکے تاوان وصول کرنا تھا تاہم پی پی ایل کے اپنے آئی ٹی سائبر سیکورٹی ٹیموں نے بیرونی ایکپرٹس کی مدد سے حملہ آوروں کا حملہ ناکام بنادیا۔

پی پی ایل کے سیکریٹری علی جعفر کے مطابق پی پی ایل کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر حملہ 6 اگست کو ہوا جس میں ہیکرز نے نیٹ ورک کے اندر رسائی حاصل کرلی تھی۔

یہ طریقہ عام طور پر سسٹم ہیک کرکے تاوان دینے کے لیے مجبور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، حملے کے بعد پی پی ایل کے آئی ٹی ٹیموں نے چند ضروری کے علاوہ اپنی دیگر سروسز معطل کردیں اور مالی معاملات مینوئلی ہینڈل کیے گئے، پی پی ایل کی کئی قسم کے سیکورٹی فیچرز کی وجہ سے ہیکرز کامیاب نہ ہوسکے۔

پی پی ایل کے مطابق کمپنی کے معطل سروسز مرحملہ وار بحال کیے جارہے ہیں جب کہ اس دوران کمپنی کے ڈیٹا کو کسی قسم کا نقصان ہوا نہ ہی انہیں تاوان یا کسی اور مطالبے کے لیے رابطہ کیا گیا، کمپنی نے تمام اداروں کو بروقت آگاہ کردیا تھا، ادارے سائبر حملے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US