پشاور میں 125 مقامات پر ہائی ریزولوشن کیمروں کی تنصیب جاری

image

پشاور میں سیف سٹی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں 125 مقامات پر ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اسٹریٹ کرائمز اور شدت پسندی کی موثر روک تھام ممکن بنانے کے لیے جدید نگرانی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق پشاور کے مختلف حساس علاقوں بشمول حیات آباد میں کیمروں کی تنصیب کا آخری مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ جنوبی اضلاع میں بھی سروے مکمل کر کے جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، اب تک 78 فیصد کھدائی اور 67 فیصد پول فکسنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ پر کام جاری ہے جبکہ سیف سٹی منصوبے کے تحت 125 مقامات پر ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے 30 دن تک ویڈیو ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا، یہ منصوبہ رواں سال اکتوبر میں مکمل ہوگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ خیبر پختونخوا کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور اس کے ذریعے صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US