ٹیسکو نے لنڈی کوتل اسپتال کی بجلی کاٹنے کی دھمکی دے دی

image

ٹرائبل الیکٹرک سپلائی (ٹیسکو) نے ضلع خیبر کے ہیڈکوارٹر اسپتال لنڈی کوتل کو 160 ملین روپے بجلی بل کی مد میں ادا نہ کرنے پر سات دن بعد بجلی بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

اسپتال پر بجلی بل کی مد میں 210 ملین روپے بقایاجات میں سے وفاقی حکومت نے 25 فیصد ادائیگی کردی، 160 ملین روپے بجلی بل کی مد میں باقی ہیں جس پر ٹیسکو نے لنڈی کوتل اسپتال کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عدنان قادری کا کہنا ہے ٹیسکو چیف مسلسل انسانیت سوز رویے پر اتر آئے ہیںاور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لنڈی کوتل کی بجلی آئندہ سات روز میں بند کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر یہی رویہ رہا تو صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم مقامات پر ٹیسکو کے خلاف احتجاجی مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو محرومیوں کے علاوہ دیا کیا ہے کہ اب اسپتال کی بجلی بھی بند کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرک اسپتال لنڈی کوتل کا میٹر ٹیسکو کے گرڈ میں لگا ہوا جہاں سے بوگس بل بھجوائے جاتے ہیں، ہم نے اپنی ذاتی کوششوں سے بل کا پانچ فیصد یعنی پانچ کروڑ روپے ادا کیے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹیسکو نے پہلے اسپتال کو بجلی فراہمی آٹھ گھنٹے سے کم کرکے چار گھنٹے کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US