عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔۔ ترکی میں 6.1 شدت کا زلزلہ ! ویڈیو مناظر

image

ترکی کے شمال مغربی صوبے بالیک ایسیر میں اتوار کی شام 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق زلزلے کے باعث 16 عمارتیں گر گئیں۔

ترکی کی آفات سے نمٹنے والی سرکاری ایجنسی افاد (AFAD) کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے ملک کے کئی حصوں میں محسوس کیے گئے، جن میں سب سے بڑا شہر استنبول بھی شامل ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 81 سال تھی، جسے امدادی ٹیموں نے ملبے سے نکالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مزید کسی بڑے نقصان یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق اس کی شدت 6.19 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US