سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

image

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US