اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تازہ ترین زرِمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال جاری کر دی ہے۔
5 دسمبر 2025 تک پاکستان کے مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر کی تفصیلات کچھ یوں ہیں: اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر: 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر، کمرشل بینکس کے ذخائر: 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر، مجموعی ملکی ذخائر: 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر۔
اس دوران، 5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 12 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
مزید یہ کہ رواں ہفتے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت 914 ملین ایس ڈی آرز موصول ہوئے ہیں، جو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کے برابر ہیں۔ یہ رقم اگلے ہفتے یعنی 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے دورانیے کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے یہ امداد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔