عدالتی کارروائی میں غیر ضروری شرکت، ناروے کے سفیر کو ڈیمارش جاری

image

پاکستان نے ناروے کے سفیر کی عدالتی کارروائی میں غیر ضروری شرکت کو ملکی داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ناروے کے سفیر کو ڈیمارش جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں ان کی موجودگی ویانا کنونشن 1961 کی خلاف ورزی ہے۔

سفیر کو دیے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ سفارتی عملے پر لازم ہے کہ وہ میزبان ملک کے قوانین اور ضابطوں کا احترام کرے اور کسی بھی صورت میں پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔

وزارتِ خارجہ نے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفیر کی موجودگی کو دانستہ مداخلت کے مترادف قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US