باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 3 روزہ کرفیو نافذ

image

باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے پیش نظر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے تین دن کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرفیو کا اطلاق آج 11 اگست سے 14 اگست تک روزانہ صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران آمدورفت پر پابندی ہوگی، اور یہ پابندی خار منڈا روڈ، خار ناواگی روڈ، خار پشت سلارزئی روڈ اور خار صادق آباد عنایت کلی روڈ پر نافذ العمل ہوگی۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US