بھارتی نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی ودیگر زیر حراست اپوزیشن اراکین کو رہا کر دیا گیا۔
ووٹ چوری کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کی کوشش کے دوران پولیس نے راہول گاندھی، پریانکا گاندھی ودیگر اپوزیشن اراکین کو حراست میں لیا تھا۔
راہول گاندھی بہار کے ووٹر فہرست میں ترمیم کے خلاف تقریباً 300 بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کے احتجاجی مارچ کی قیادت کررہےتھےجو الیکشن کمیشن کی جانب بڑھ رہا تھا۔