پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
- پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے چین کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
- اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ جنگ کو 'اسرائیل کے لیے قابل قبول' شرائط پر ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی ہدایت کی ہے، ان شرائط میں جس میں یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔
- سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو 9 مئی سے متعلق آٹھ مقدمات میں ضمانت دینے کے فیصلے کو پی ٹی آئی نے اپنی 'فتح' قرار دیا ہے
- سپریم کورٹ نے عمران خان کی نو مئی کے واقعات سے متعلق درج آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایتجاری رہے گی: وانگ ژی