گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے تحت ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس حاصل کرنے کے لیے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ترمیمی بل میں شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اہم اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ موٹر وہیکلز قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید شرائط عائد کی گئی ہیں۔
ڈرائیورز کے لیے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم بھی منظور کر لیا گیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔
گورنر سندھ نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔