پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب، پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
- وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انڈیا نے پانی کو ہتھیار کی صورت میں ریلے بنا کے چھوڑا، اگر سندھ طاس معاہدے کے تحت تعاون کرتے تو اس نقصان میں بہت حد تک کمی ہو سکتی تھی۔
- پنجاب میں بہنے والے دریا مزید بپھر گئے، سیالکوٹ، ناروال اور لاہور سمیت آٹھ اضلاع میں فوج طلب
- راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے متعلق تازہ ایمرجنسی الرٹ جاری: تینوں دریاؤں کے مختلف مقامات پر ’انتہائی اونچے درجے‘ کے سیلاب کی وارننگ جاری
- پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید افراد کی منتقلی کا عمل جاری ہے
این ڈی ایم اے کی مزید بارشوں کی پیشگوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع