خیبر پختونخوا : 28 اگست تا 2 ستمبر مزید بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

image

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی و وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان بالا اور زیریں ، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال بالا و زیریں، دیربالا و زیریں، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، لکی مروت، مالاکنڈ، مہمند، اورکزئی، بنوں، شمالی اور جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے صوبہ کے بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US