حکومت پنجاب کے ایک اعلامیے کے مطابق اس وقت دریائے راوی میں پانی چڑھ رہا ہے اور اگلے چھ گھنٹے ایسے ہی رہنے کا امکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹے قصور، لاہور اور ساہیوال کے لیے اہم قرار جبکہ اگلے چند گھنٹے میں سیلابی ریلاچینوٹ اور جھنگ کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔
- حکومت پنجاب نے سیلابی ریلوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
- ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک سوا دو لاکھ افراد اور پونے دو لاکھ مویشیوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے
- سیلاب اور بارشوں کے باعث سیالکوٹ میں آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں
- پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کے دباؤ میں کمی ہو رہی ہے
- پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے آج تقریبا 2 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا
- نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سے شدید بارشوں کا امکان ہے
پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 17،چنیوٹ اور جھنگ اگلے چند گھنٹوں میں سیلاب سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں: حکومت پنجاب