صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف حکام نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے تو دوسری طرف آج سے پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
- حکومت پنجاب کے مطابق سیلابی صورت حال کے پیش نظر اگلے چوبیس گھنٹے قصور، لاہور اور ساہیوال کے لیے اہم ہی جبکہ اگے چند گھنٹوں میں سیلابی ریلا چینوٹ اور جھنگ کو متاثر کر سکتا ہے۔
- حکومت پنجاب نے سیلابی ریلوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
- سیلاب اور بارشوں کے باعث سیالکوٹ میں آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں
- نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس سے شدید بارشوں کا امکان ہے
سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث دریائے چناب اور راوی کے بہاؤ میں اضافہ، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری