لاہور میں دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلا داخل اور لوگوں کا انخلا جاری، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف حکام نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے تو دوسری طرف آج سے پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
  • صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے بعض علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
  • حکام نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے جبکہ جمعے سے پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے
  • حکومت پنجاب کے مطابق دریاؤں کے بہاؤ میں تیزی کئی شہروں جیسے لاہور، قصور اور ساہیوال، چینوٹ اور جھنگ کو متاثر کر سکتی ہے
  • پنجاب کے حکام نے اب تک سیلابی ریلوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
  • سیلاب اور بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں

لاہور میں دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلا داخل اور لوگوں کا انخلا جاری، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US