کیا سچی محبت ہمیشہ ادھوری رہ جاتی ہے؟ سلمان خان کا کرارا جواب ! کئی حسیناؤں کی خوش فہمی دور کردی

image

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز پر بات کر کے سب کو چونکا دیا۔

’’بگ باس 19‘‘ کے آغاز میں شریک ایک مہمان نے ان سے پوچھا کہ کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے؟ اس سوال پر سلمان خان نے ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا: ’’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک کبھی سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کچھ مکمل ہوا اور نہ ہی ادھورا رہا۔‘‘

سلمان خان کا یہ جواب سن کر شو کا ماحول ایک دم پرجوش ہوگیا۔ مداح حیران رہ گئے کہ آخر وہ اداکار، جس کا نام کئی معروف چہروں کے ساتھ جڑتا رہا، آج تک حقیقی محبت کو تسلیم کیوں نہیں کر پایا۔

ان کی زندگی میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی جیسے نام سامنے آتے رہے، مگر کوئی رشتہ پائیدار ثابت نہ ہو سکا۔ کچھ تعلقات دوستی میں بدل گئے اور کچھ تلخ انداز میں ختم ہوئے، لیکن شادی کا فیصلہ کبھی نہ ہو پایا۔

اب جب کہ سلمان خان 58 برس کے ہو چکے ہیں، مداحوں میں یہ سوال اور بھی گہرا ہو گیا ہے کہ آیا وہ کبھی شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا پھر ہمیشہ ’’فار ایور سنگل‘‘ کہلائیں گے۔

ان کے حالیہ بیان نے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ہی سوال گونج رہا ہے: کیا سلمان خان کو کبھی سچا پیار ملے گا یا وہ ہمیشہ اکیلے ہی رہیں گے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US