کوٹو ہائیڈرو پراجیکٹ سیکیورٹی: 6 سال بعد بھی پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ادا نا ہو سکیں

image

کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور خیبر پختونخوا پولیس کے واجبات 73 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے لیکن پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے اب تک ادائیگیاں نہیں کی گئی۔

محکمہ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چھ سال سے سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تنخواہیں اور مراعات کی ادائیگی التوا کا شکار ہیں جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈی پی او تیمرگرہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اخراجات کی ذمہ داری پراجیکٹ انتظامیہ کی تھی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوٹو ہائیڈرو پراجیکٹ کے تحت پولیس گارڈز کی تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 73 کروڑ 52 لاکھ 95 ہزار 174 روپے واجب الادا ہیں جوکہ اب تک نہیں دیے گئے۔

رپورٹ کے کہا گیاہے کہ جنرل فنانشل رولز کے تحت کنٹرولنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی واجبات بروقت وصول کر کے پبلک اکاؤنٹ میں جمع کرے لیکن اس معاملے میں سنگین کوتاہی سامنے آئی ہے اور آڈٹ حکام نے اس رقم کی فوری وصولی کی سفارش کی ہے۔

آڈیٹر جنرل کے مطابق محکمہ پولیس سے یکم جنوری 2025 کو محکمانہ اجلاس بلانے کے لیے کہا گیا تھا لیکن رپورٹ کی تکمیل تک کوئی میٹنگ نہیں ہو سکی۔اس معاملے پر اکتوبر 2024 میں سوال اٹھائے جانے پر محکمہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی جواب دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US