اس سال کتنی سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان میں موسمِ سرما معمول سے زیادہ خشک رہے گا۔ بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان فاروق ڈار کے مطابق فی الحال ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد متوقع نہیں، جس کے باعث سردیوں کے ابتدائی مہینوں میں موسم خشک رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کی کمی کے باعث پنجاب کے میدانی علاقے اسموگ کی زد میں آسکتے ہیں خاص طور پر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں فضائی آلودگی میں اضافہ متوقع ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق نومبر اور دسمبر کے دوران فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ سکتی ہے جس سے سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں نکلنے سے گریز کریں ماسک کا استعمال کریں اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جنوری کے وسط میں معمولی نوعیت کی مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں تاہم مجموعی طور پر اس سال کا موسمِ سرما خشک، کم بارش والا اور نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US