پشاور میں 19 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال

image

فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون ہفتے کے روز عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں مدمقابل ہوں گی۔

میچ سے حاصل آمدن متاثرین سیلاب کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، بابر اعظم، عمر اکمل شامل ہوسکتے ہیں۔ قومی و انٹرنیشنل کرکٹرز سمیت 29 کھلاڑی میچ میں شریک ہوں گے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس آپریشنز کے مطابق ٹکٹ ہولڈرز فقیرآباد کی سمت سے اسٹیڈیم میں داخل ہوں گے، کھیل سے خدمت کے نام سے دوستانہ چیریٹی میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا، کل ہونے والا میچ ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے کھیلا جائے گا۔

19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا میدان سجے گا، پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 17 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے، میچ ٹکٹ کی تین، وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل کیٹیگریز ہوں گی۔ عوام کی کرکٹ سے جنون کی حد تک دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک میچ کے 90 فیصد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US