پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ کرکٹر نے انسٹاگرام پر یہ خوش خبری اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹی اور بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں پہلی بیٹی کی صورت میں ایک انمول تحفہ دیا ہے۔
شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس نعمت پر بے حد شکر گزار ہیں اور دعا کی درخواست بھی کی تاکہ وہ اور ان کی اہلیہ اس نئے سفر کو سکون اور خوشی کے ساتھ شروع کر سکیں۔ ان کی اس پوسٹ پر کرکٹ شائقین سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد مبارکباد پیش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023 میں پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ اور عظیم اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کیا تھا، اور اب ان کی ازدواجی زندگی کا یہ نیا مرحلہ بھی خوشیوں کے ساتھ شروع ہوا ہے۔