پاکستان میں مکمل چاند گرہن ، نظارہ کب کیا جا سکے گا؟؟

image

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوگا جب چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوگی۔ جزوی گرہن رات 9 بجکر 27 منٹ پر اور مکمل گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔

چاند گرہن اپنے عروج پر 11 بجکر 12 منٹ پر ہوگا اور یہ 11 بجکر 53 منٹ تک برقرار رہے گا اور مکمل گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقا، آسٹریلیا، شمالی اور جنوبی امریکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا جو آسٹریلیا کے جنوبی حصے، بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US