ایشیا کپ 2025 کے میچز کے اوقات تبدیل ، نئی ٹائمنگ کیا ہو گئی؟؟

image

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

نئے اعلان کے مطابق اب میچز متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ اور پاکستان کے وقت کے مطابق رات 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ اس سے قبل میچز کا آغاز شام 6 بجے مقرر کیا گیا تھا۔

اے سی سی کے مطابق 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے جس میں ابو ظبی میں پہلا میچ سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر یو اے ای اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دبئی میں دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US