خالہ بھی ماں جیسی ہوتی ہے.. منال خان نے ایمن کی ننھی پری کو کیسے ویلکم کیا؟ خوبصورت تصویریں

image

معروف اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام نیمل منیب رکھا ہے۔ نیمل کی آمد کے ساتھ ہی ایمن اور منیب کا خاندان پانچ افراد پر مشتمل ہوگیا ہے۔ ننھی بیٹی کی خوشی میں ایمن، منیب اور ان کی بڑی بیٹیاں امل اور مرال نہایت مسرور دکھائی دے رہی ہیں۔ منیب بٹ نے اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداح بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

اہم بات یہ ہے کہ خوشیوں کے اس لمحے میں ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن بھی شریک تھے۔ انہوں نے اپنی خوشی اور جذبات مداحوں کے ساتھ بانٹے اور ایمن کو اس نئے سفر کی مبارکباد دی۔

یہ خوشی بھرا لمحہ نہ صرف خان اور بٹ فیملی کے لیے خاص ہے بلکہ مداحوں کے لیے بھی ایک خوشگوار سرپرائز ہے، جو اس ننھی پری کی جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US