یوٹیوبر ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ چیلنج کر دیا

image

یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے منظور کیے گئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں اپیل دائر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے وکیل چوہدری عثمان علی کی وساطت سے اپیل دائر کی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

اپیل میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ منظور کیا اس لیے عدالت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک تحریری جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرتے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US