بیٹی پیدا ہو کر اللہ کا پیغام لاتی ہے کہ۔۔ عرفان کھوسٹ کی نومولود پوتی کے ساتھ جذباتی ویڈیو ! نام کیا رکھا؟

image

"اب تمہیں رونے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، خوش رہو کیونکہ جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو وہ اللہ کا پیغام لاتی ہے کہ: ’اپنے والد کے گھر جاؤ، تم اس گھر کے لیے برکت ہو۔‘"

پاکستان کے سینئر اداکار، ریڈیو اور فلم آرٹسٹ عرفان کھوسٹ ایک بار پھر دادا بن گئے ہیں۔ اُن کے بیٹے ولید کھوسٹ کے گھر دوسری بیٹی، حورِ جہاں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر عرفان کھوسٹ نے اپنے بیٹے کے نام ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا پیغام دیا۔

عرفان کھوسٹ، جنہوں نے "اندھیرا اجالا" جیسے ڈرامے سے شہرت حاصل کی، ہمیشہ اپنی شاندار اداکاری اور گہری باتوں سے مداحوں کے دل جیتتے رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی نواسی کی پیدائش پر شکر گزاری کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی کو اللہ کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔

ان کے اس پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین عرفان کھوسٹ کے الفاظ کو نہ صرف متاثر کن قرار دے رہے ہیں بلکہ اُنہیں اور اُن کے بیٹے ولید کھوسٹ کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ یہ جذباتی لمحہ ایک بار پھر یہ یاد دلا رہا ہے کہ بیٹیاں واقعی گھروں میں رحمت اور برکت بن کر آتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US