شہرت کے لیے متنازع ویڈیوز بناتی ہیں۔۔ ماریہ بی اور مشی خان میں سے کون نا پسند ہے؟ ژالے سرحدی کا دو ٹوک بیان

image

"میں ماریہ بی کو پسند نہیں کرتی، وہ متنازع ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ زیادہ تر ان کے انداز سے پاکستان کا تاثر منفی جاتا ہے۔ میرے نزدیک فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت نہیں بلکہ خواتین کو ان کی محنت اور صلاحیتوں کے مطابق حق دینا ہے۔ عورت چاہے گھر پر رہے یا کیریئر بنائے، یہ اس کا انتخاب ہے، اور یہی اصل فیمنزم ہے۔"

اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماریہ بی اپنی ویڈیوز کے ذریعے غیر ضروری تنازعات کو ہوا دیتی ہیں اور اسی بنیاد پر مقبولیت چاہتی ہیں۔ ژالے کے مطابق یہ رویہ نہ صرف غیر مثبت ہے بلکہ ملک کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

فیمنزم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے واضح کیا کہ اس تحریک کا مطلب کسی صنف کو کمتر یا برتر ثابت کرنا نہیں بلکہ عورت کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق مقام دلوانا ہے۔ ان کے مطابق تنخواہ، کامیابی یا عزت کا تعلق صرف محنت اور قابلیت سے ہونا چاہیے، جنس سے نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت کا فیصلہ ہی سب کچھ ہے، چاہے وہ گھر کی ذمہ داریاں نبھائے یا پروفیشنل میدان میں آگے بڑھے، دونوں ہی اختیارات فیمنزم کے دائرے میں آتے ہیں۔ اسی گفتگو کے دوران انہوں نے مشی خان کو سراہا کہ وہ سوشل میڈیا پر بہتر اور مثبت پیغامات دینے کی کوشش کرتی ہیں۔

ادھر فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پہلے ہی کئی بار ہم جنس پرستی اور ٹرانس جینڈر جیسے حساس موضوعات پر بیانات دے کر تنازعات میں رہ چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں لاہور کی ایک مبینہ غیر اخلاقی پارٹی کے حوالے سے بیان دینے پر وہ سائبر کرائم ایجنسی کی تحقیقات کا بھی سامنا کر رہی ہیں، جس نے ان کے گرد مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US