اسلام آباد: جعلی ویزے پرسفر کی کوشش، مسافر گرفتار

image

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر موجود پرتگال کا ورک ویزا جعلی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ویزے کی تصدیق کے بعد مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US