راولپنڈی : پیٹرول پمپ پر ڈکیتی، ڈاکو 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

image

راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کی حدود میں گرجا روڈ پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان چھ لاکھ 35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مسلح ڈاکوؤں نے کیشیئر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کیش کاؤنٹر سے 6 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی لوٹی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کرلیا گیا ہے اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی مدد سے ڈاکوؤں کی نشاندہی اور گرفتاری جلد ممکن ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US