پشاور میں آٹا مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 2750 روپے کا ہوگیا، مزید اضافے کا خدشہ

image

صوبائی دارالحکومت پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2750 روپے تک پہنچ گیا، جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ اضافہ صرف ایک دن میں ہوا، جہاں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوا۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائن آٹا 150 اور مکس آٹا 100 روپے فی تھیلا مہنگا ہوا، جس کی وجہ سے 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2750 روپے جبکہ مکس آٹے کا تھیلا 2500 سے بڑھ کر 2600 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، پشاور اور بنوں کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US