3 دن سے لاپتہ لڑکے کی لاش کہاں سے ملی؟ ماں پر غشی کے دورے ! باپ نے ویڈیو میں اہم مطالبہ کردیا

image

سلطان آباد میں تین روز سے لاپتہ لڑکے کی لاش گٹر سے مل گئی۔

متوفی کی نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات کے علاوہ رشتہ دار اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، غمزدہ والد نے بتایا کہ 29 اگست کی شب 13 سالہ ابوبکر ولد دلدار حسین گھر کے قریب سے لاپتہ ہوا تھا اور 31 اگست کی شب ابوبکر کی لاش نجی اسکول کے سامنے مین ہول سے ملی، ابوبکر کے والد پھل فروش اور وہ چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، ابوبکر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ڈاکس تھانے میں درج تھی۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US