اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

image

اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق زلزلہ 4 ستمبر 2025 کو رات 9 بج کر 56 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.9 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 111 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 35.12 ڈگری شمال اور 70.71 ڈگری مشرق میں واقع تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، اٹک، ملاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق زلزلے کے بعد ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تاحال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US