7 ستمبر کے فضائی معرکے کی یاد میں آج یومِ فضائیہ منایا جارہا ہے

image

7 ستمبر 1965 کی جنگ میں لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ فضائیہ منایا جا رہا ہے۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 7 ستمبر 1965 کو جرات، بہادری کی تاریخ رقم کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ یہ وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں کامیابی اپنے نام کی۔

1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جسے ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

وزیرِاعظم نے پاک فضائیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے یومِ فضائیہ پر پیغام میں کہا کہ فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیرالجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیاکہ دشمن کبھی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کرکے دنیا کوحیرت زدہ کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US