ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث سبزیاں کتنی مہنگی ہوگئیں؟

image

ملک بھر میں سیلابی صورتحال کیا سبزیوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہوگی؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر شہری کے ذہن میں موجود ہوگا۔

اس حوالے سے سبزی منڈی تھوک فروش ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمر نے "ہماری ویب" سے گفتگو میں بتایا کہ سیلاب کا پانی اس وقت پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں کوشدید متاثر کرچکا ہے جس کی وجہ سے پنجاب سے سبزیوں کی ترسیل شدید متاثر ہے، اب آہستہ آہستہ یہ سیلاب سندھ کی سرحدوں میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے ٹھٹھہ، بدین، سجاول شدید متاثر ہوسکتے ہیں، ایسے میں سب سے زیادہ اہم سبزیاں جیسے آلو، پیاز، ادرک، لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے جبکہ مارکیٹ میں موجود دیگر سبزیاں جو خاص کر پنجاب سے آتی ہیں جیسے بھنڈی، کھیرا، لوکی اور شملہ مرچ یہ مارکیٹ سے ناپید یا شارٹ ہوسکتی ہیں جس کے بعد ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے۔

محمد عمر کے مطابق سبزی منڈی میں ایسے بیوپاری بھی موجود ہیں جو وقت پڑنے پر سبزیاں اسٹور کرلیتے ہیں اور مال شارٹ ہونے کے بعد منہ مانگی قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی ان بیوپاریوں کے ساتھ کیا کرتی ہے؟ اور بہت کچھ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US