سونا مہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

image

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج فی تولہ نرخ 4100 روپے کم ہو گئے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 3 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 4100 روپے کم ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3515 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں البتہ سونا مہنگا ہوا ہے اور اس کی فی اونس قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 3618 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US