کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

image

محکمہ ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ خیبر پختونخوا کی جانب سے کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحتی وژن اور شفاف طرزِ حکمرانی کے تحت گریڈ 11 اور اس سے بالا تمام افسران و ملازمین کی تعلیمی اسناد اور قابلیت کی فوری چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ جاتی اعلامیہ کے مطاق کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ تین روز کے اندر تمام افسران و ملازمین کے مصدقہ تعلیمی کوائف محکمہ سیاحت کو فراہم کیے جائیں۔

یہ اقدام شفافیت، میرٹ اور مثر انتظامی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ ملازمین کی اہلیت سے متعلق کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US