اکیلے بچے پال رہی ہوں اور۔۔ کیا سارہ عمیر کی طلاق ہوگئی؟ نجی زندگی کے متعلق اہم انکشاف

image

"میری حال ہی میں طلاق ہوئی ہے، مشکل وقت سے گزری اور اب ایک سنگل پیرنٹ ہوں"**

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ ریئلٹی شو "تماشہ 4" سے ایلیمنیٹ ہونے کے بعد انہوں نے حسن چوہدری کے شو "دی بَز" میں پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

سارہ عمیر نے کہا، "میں نے تماشہ اس لیے جوائن کیا کیونکہ مجھے ہر چیز سے بریک چاہیے تھا۔ میں اور میرے سابق شوہر ایک ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے اکثر آمنے سامنے آنا پڑتا تھا۔ میں سب کو بتا دینا چاہتی ہوں کافی لوگ جانتے بھی ہیں کہ میں نے حال ہی میں طلاق لے لی ہے، یہ سب کچھ تماشہ میں آنے سے چند ماہ قبل ہوا۔ اُس وقت میں ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی، میں ایک سنگل پیرنٹ ہوں اور بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کر رہی تھی، میرا ذہنی سکون چھن گیا تھا۔ تماشہ ایک ایسی جگہ تھی جہاں نہ کوئی کنیکشن تھا، نہ کوئی فون، نہ ملاقاتیں۔ میں اکثر دعا کرتی تھی کہ کسی ایسی جگہ جاؤں جہاں سگنلز نہ ہوں، اور اللہ نے میری دعا قبول کر لی۔ مجھے وہاں چند ہفتوں کا سکون ملا۔ جب میں نے شو کے پرومو کے دوران کہا کہ ’میں پہلے ہی زندگی میں بہت کچھ جھیل چکی ہوں تو تماشہ میرے لیے کیک کا ٹکڑا ہوگا‘ تو میں واقعی یہی سوچ رہی تھی۔ وہاں جب میں نے کنٹیسٹنٹس کو لڑتے دیکھا تو مجھے سب کچھ بچگانہ لگا۔"

سارہ عمیر، جنہوں نے 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے "تھوڑا سا آسماں" سے شہرت حاصل کی تھی اور بعدازاں "روگ"، "کٹھ پتلی" اور "مائے نی" جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، 2014 تک اسکرین پر نمایاں نام رہیں۔ شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کی شادی نامور ڈائریکٹر محسن طلعت سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کھل کر اپنی کہانی سنائی ہے۔ ان کے مطابق وہ ایک مشکل ترین دور سے گزریں لیکن "تماشہ " میں شرکت نے انہیں وقتی سکون اور نئی توانائی فراہم کی۔

اداکارہ کے اس اعتراف نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے اور شوبز کے حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے کہ آیا سارہ عمیر اپنی طلاق کے بعد دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھرپور واپسی کریں گی یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US