بغیر نکاح کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔۔ عائشہ عمر کے نئے شو میں ایسا کیا ہے جو صارفین بھڑک گئے؟

image

"یہ پروگرام پاکستانی معاشرے کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ہماری نوجوان نسل کو اس طرح کے مواد سے دور رہنا چاہیے۔ میں نہیں چاہتا کہ یہ شو نشر ہو اور نوجوان ایسی چیزیں دیکھ کر گمراہ ہوں۔"

ترکی میں ریکارڈ ہونے والا ڈیٹنگ ریئلٹی شو لازوال عشق جیسے ہی یوٹیوب کے لیے اناؤنس ہوا اور اس کے ٹیزرز سامنے آئے، سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچ گئی۔ شائقین نے فوراً نوٹ کیا کہ یہ فارمیٹ مغربی شوز جیسا ہے اور اسی لیے بحث و مباحثے کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

شو کی میزبانی کے لیے پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی موجودگی نے بلاشبہ لوگوں کی توجہ مزید بڑھائی ہے، لیکن دوسری طرف تنقید کا طوفان بھی کھڑا ہوگیا ہے۔

پاکستانی اسکالر راجہ ضیا الحق نے اس شو کو کھلے عام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مواد معاشرتی اقدار اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کے شوز کو روکا جائے اور نئی نسل کو اس سے محفوظ رکھا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس موقف سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ اس قسم کا شو پاکستان میں نہیں آنا چاہیے، جبکہ ایک اور رائے یہ سامنے آئی کہ عائشہ عمر جیسے بڑے نام کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا۔ عوامی حلقوں میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں وہی مواد دکھایا جائے جو مقامی اقدار سے مطابقت رکھتا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US