میرے بیٹے کے ساتھ 4 لوگوں نے زیادتی کی.. غریب رکشہ ڈرائیور کے ساتھ افسوس ناک واقعہ کہاں پیش آیا؟ غمزدہ ماں کی دہائی

image

راولپنڈی : گوجر خان کے علاقے محلہ بڑکی چوہان میں 21 سالہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق چار افراد نے نہ صرف اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی بلکہ اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے باعث وہ شدید جسمانی و ذہنی صدمے میں مبتلا ہے۔

پولیس کو متاثرہ ڈرائیور کی بیوہ والدہ نے اطلاع دی۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ مقدمے میں دو ملزمان شاہ زیب اور عامر کو نامزد کیا گیا ہے جو اسی علاقے کے رہائشی ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان تاحال نامعلوم ہیں۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متاثرہ نوجوان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ شواہد کو قانونی طور پر محفوظ بنایا جاسکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو ہر صورت گرفتار اور متاثرہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اہالیان علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

متاثرہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انصاف کے عمل کو شفاف اور فوری بنایا جائے تاکہ ان کا بیٹا مزید اذیت کا شکار نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US