ڈی پی او شمالی وزیرستان کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

image

شمالی وزیرستان کے ڈی پی او وقار احمد خان کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی میر علی قدرت اللہ خان داوڑ کے مطابق ڈی پی او وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے کہ ممش خیل کے علاقے میں بنوں-میرانشاہ مین روڈ پر تاک میں بیٹھے حملہ آوروں نے اسکواڈ پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈی پی او حملے میں محفوظ رہے تاہم اسکواڈ کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان بھی زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US